23 جنوری 2026 - 15:44
اونروا کے ہیڈکوارٹر پر حملہ مجرمانہ اقدام اور اقوام متحدہ کی بے مثال توہین ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے اونروا کے ہیڈکوارٹر پر صہیونی رژیم کے حملے کو مجرمانہ اقدام اور خطرناک جارحیت قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے اونروا کے ہیڈکوارٹر پر صہیونی رژیم کے حملے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ایک سنگین جرم اور اقوام متحدہ کے خلاف بے مثال جارحیت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقوام متحدہ کے دفاتر، املاک اور عملے کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے، اس کے باوجود اونروا کی عمارتوں پر حملہ اور ان کی تباہی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

بقائی کے مطابق اونروا کو نشانہ بنانا درحقیقت فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور انہیں بنیادی انسانی امداد سے محروم کرنے کی منظم صہیونی پالیسی کا حصہ ہے، جس کی ذمہ داری صہیونی رژیم کے سرپرست ممالک، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور جرمنی پر بھی عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صہیونی رژیم کے جرائم کے مقابلے میں عالمی برادری کی مسلسل بے عملی اقوام متحدہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے اور عالمی امن و استحکام کو غیر معمولی خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha